لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت میں گیپکو میں بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر 8 افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ راجہ پرویز اشرف پر گیپکو میں 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
دوران سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست کی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر تاریخ پر یہی درخواست بار بار کرتے ہیں،عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے، کیس کا ٹرائل مکمل ہونے دیا جائے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل کی ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے مقدمے کے گواہان شہادتیں قلمبند کروانے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔