مرس وائرس کرونا پر قابو پالیا سعودی حکام

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 282 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے مرس وائرس کرونا پر قابو پالیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس بارے میں وزیر صحت عدیل فقیح کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ تحقیقات نے نتائج دینا شروع کر دئیے ہیں اور اب اس بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اس بیماری پر قابو پایا گیا ہے۔