مرس وائرس، فلپائن کی شہریوں کو حج پر سعودی عرب نہ جانے کی اپیل

 MERS Viruses

MERS Viruses

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن نے سعودی عرب میں مرس وائرس کی وجہ سے اپنے مسلمان شہریوں سے اس سال حج پر نہ جانے کی اپیل کر دی۔

فلپائن میں اکتوبر کے مہینے میں ساڑھے چھ ہزار مسلمان اس سال حج پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت صحت نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرس وائرس کی وجہ سے اس سال حج پر جانے کا ارادہ ترک کر دیں۔

حکام کے مطاق حج مسلمانوں کے لیے اہم فریضہ ہے لیکن صحت کے خدشات کی وجہ سے وہ اس سال کی بجائے اگلے سال حج پر چلے جائیں۔ سعودی عرب میں مرس وائرس کی وجہ سے دو ہزار دو سے اب تک دو سو چوراسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔