پیغام : الوداع سفیر پاکستان جناب معین الحق

Moin-ul-Haq

Moin-ul-Haq

تحریر : شاہ بانو میر

آپ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر
آپ کے اعزاز میں کمیونٹی کے اراکین کے لیے
سفارتخانہ پاکستان میں
ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے
الحمد للہ
اپنے رب کی شکر گزار ہوں
اور
آپ کی بھی ممنون ہوں
کہ
اس نفسا نفسی اور دوڑتی تیز دنیا میں
آپ نے مجھ ناچیز کو یاد رکھا
اور
سفارتخانے کی اس تقریب میں مدعو کیا
الحمد للہ
زندگی میں اب”” عبایا”” آچکا
اور
ہر اہتمام کے لئے خاص انداز ہوتا ہے
سو
اس شاندار تقریب
جس میں جانے کی خواہش ہر پاکستانی کر سکتا ہے
جانے سے قاصر ہوں
لیکن
جناب سفیر پاکستان
میرا قلم آپ کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہتا ہے
دوران قیام
پیرس میں آپ کی پاکستان کمیونٹی کے لئے
مخلصانہ کاوشوں پر
آپکو مبارکباد ضرور دینا چاہوں گی

ابھی کل کی بات لگتی ہے
کہ
شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی ٹیم
فرانس میں نئے
عزت مآب سفیر پاکستان
جناب معین الحق صاحب
کی آمد پر
ان سے وقت لے کر
پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں
در مکنون 3 کے لئے ان کا انٹریوکرنے گئی
جناب سفیر پاکستان محترم معین الحق صاحب کی
پر اعتماد سنجیدہ سوچ
اور
خصوصی طور پر ان کی
اسلام پسند طبیعت نے
سب خواتین کو بہت حوصلہ دیا
پاکستان کی سفارتکاری کرنا
بڑی خوش نصیبی کی بات ہے
انہی میں سے ایک خوش نصیب آپ بھی ہیں
موجودہ پیچیدہ اور لمحہ با لمحہ تیزی سے بدلتی ہوئی
دنیا کی اقتصادی معاشی اور سیاسی و جغرافیائی صورتحال میں
پاکستان جیسے ملک کے لئے مثبت فضا کا قیام
بہت جان جوکھم کا کام ہے
اور
آپکی متحرک کامیاب سفارتکاری کو ہم نے
گزشتہ تین سالوں میں
سفارتخانے کی جانب سے وصول شدہ
خبروں اور رپورٹس میں بخوبی جانا
جناب سفیر پاکستان آپ نے
سال بھر میں ہر اہم موقعہ پر
نہ صرف بین القوامی طور پر
بہترین انداز میں اپنے فرائض منصبی ادا کئے
بلکہ
اہم دینی قومی مواقع پر بھی
آپکی کی گہری دلچسپی نے
پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں
میلہ کا شاندار انعقاد ہو
یا
14 اگست کا قومی تہوار
یا
پھر 23 مارچ
یا
عید الفطر کا روح پرور اجتماع ہو
یا
عید الضحیٰ
پاکستانی سفارت خانے نے جناب معین الحق صاحب کی سرکردگی میں
کسی موقعہ پربھی
کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی
پاکستانی کمیونٹی کو فرانس میں
آپ نے اپنے دور میں بھائی چارے کا سبق دیا
آپ کی اسی سوچ کے باعث
لسانی گروہی نسلی سیاسی تعصب سے پاک
بڑے بڑے کمیونٹی اجتماعات ممکن ہو سکے
ان یادگار پروگرامز نے
آپ کے فرانس میں قیام کو یادگار بنادیا

میرے الفاظ مجھ سے گِلہ کریں گے
انہیں نامکمل رہنے دیا
اگر
میں جنابہ بیگم سفیر پاکستان کا ذکر نہ کروں
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے
یہ مقولہ سو فیصد درست ثابت ہوتا ہے
جب پرسکون نرم لہجے میں
حساس الفاظ کے چناؤ سے
بیگم صاحبہ بات کرتی ہیں
اور
سبحان اللہ
بیگم فرح معین الحق صاحبہ
اپنے نام کی طرح ہی
دلکش شخصیت کی مالکہ ہیں
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر
شاہ بانو میر ادب اکیڈمی (رجسٹرڈ فرانس) کو
یہ اعزاز بھی حاصل ہے
کہ
ہم نے بیگم صاحبہ کی رہائش گاہ پر جا کر
ان کا انٹرویو کیا اور زبردست چائے پی

ان سے بہت ہی سیر حاصل
اور
معلوماتی گفتگوہوئی
ان کی شخصیت کے کئی رخ دیکھے
ان کے لہجے میں ممتا چھلک رہی تھی
جب اپنی نواسی کا ذکر کر رہی تھیں
ہلکی سی لہجے میں اداسی کا شائبہ ملا
جب بیٹوں کی بات ہوئی
پر خلوص ساتھی
اور
مکمل تعاون کرنے والی ہمدرد دوست بیوی
رشتوں کو سنبھال کر
احتیاط سے نبھانے کا ہُنر جاننے والی
باکمال خاتون
بیگم صاحبہ کے لئے
حرف ہیں کہ
آپس میں مقابلہ پر اتر آئے ہیں
کہ
مجھے احاطہ تحریر میں لاؤ
بیگم صاحبہ کی شخصیت
اور
جناب سفیر پاکستان کی شخصیت
میں گہری مطابقت ہے
جو بہت کم جوڑوں میں دیکھنے کو ملتی ہے
میں بیگم صاحبہ سے جب ملی تو ان کی وہ باتیں
جن میں وہ کمیونٹی کا ذکر کر رہی تھیں
یوں لگا کہ جیسے
ان کا بس نہیں چل رہا
کہ
ہیں سے جادوئی چھڑی لیں
اور
ہر پاکستانی کی ہر مشکل دور کر دیں
ماشاءاللہ
اللہ پاک نے ان دونوں کو
بہترین ظاہری شخصیت کے ساتھ ساتھ
دل کا حسن بھی فراخدلی سے عطا کیا ہے
انسان کا عہدہ اسکی دولت اس کی شان اسکی جاب
سب اس کی شخصیت کا خاکہ تشکیل دیتی ہے
دونوں اپنی اپنی ذات میں باکمال شخصیات ہیں
آپ پیرس سے تشریف لے جا رہے ہیں
آپ کے جانے کے بعد
آپ لوگوں کی بہت کمی محسوس کریں گے
گو
دنیا کا نظام
اللہ نے خاص انداز سے ترتیب دیا ہے
یہ رکتا نہیں ہے
تھمتا نہیں ہے
یہ آپ کے بعد بھی چلتا رہے گا
لیکن
اخلاص کے ساتھ مخلص ہو کر
گھنٹوں کے حساب سے وقت دینا
کام اور کام پر توجہ کو مرکوز رکھنا
یہ سب لوگ نہیں کرسکتے
پیرس میں آپ کی محنتی اور متحرک شخصیت
کامیاب دور کے حوالے سے
عرصہ دراز تک یاد رکھی جائے گی
موجودہ تیز رفتار دور میں
پاکستان کے لئے سفارتکاری کرنا کھیل نہیں ہے
یہ ہمارے سفراء کا کمال ہے
کہ
وہ ہر قسم کے الزامات کی بوچھاڑ کو برداشت کر کے
اپنے ملک کے خلاف کئی دشمنوں کی جاری لابنگ کو توڑتے ہیں
سفارتی انداز میں تحمل اور نرمی سے نمٹتے ہیں
تب کہیں جا کر
بڑے بڑے پروگرامز میں
پاکستان کی شمولیت ممکن ہوتی ہے
اور
پاکستان دنیا کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ
روابط قائم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے
پاکستان کے محترم سفیر
دن رات کی محنت کے بعد
اپنے وطن کے لئے
دنیا کی منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرتے ہیں
جناب معین الحق صاحب کے حصے میں
فرانس
جیسا ترقی یافتہ
اور
سفارتی سطح پر پاکستان سے قدرے دور ملک آیا
لیکن
ہم ہر وقت یہی دیکھتے رہے
کہ
فرانس میں پیرس میں بین القوامی صنعتی نمائش ہو
یا پھر
ائیر شو ہو
کاٹن کی صنعت کا فروغ ہو
یا پھر
سماجی مذہبی رسومات
یا
کھیلوں کا فروغ
کہیں ہمیں کمی نہیں دکھائی دی
یوں بے شمار کامیابیوں کو سمیٹتے ہوئے
آپ یہاں سے روانہ ہو رہے ہیں
کسی بھی کامیاب انسان کے لئے بولنا ضروری نہیں
کامیاب انسان کی کامیابی خوشبو بن کر اڑتی ہے
اور
بیان کرتی ہے
ہم سب پیرس میں موجود
آپ کے کام کی اس سچائی کی خوشبو
کو
محسوس کر سکتے ہیں
پاکستان کے لئے جہاں کام کریں
اللہ پاک آپ سے بہترین خدمت لے کر
ملک کو سربلندی عطا فرمائے
آپ کی شبانہ روز خدمات کا صلہ
تو ہم نہیں دے سکتے
لیکن
آپ کے لیے اور بیگم صاحبہ کے لئے
شاہ بانو میرادب اکیڈمی کی ٹیم کی جانب سے
یہ حروف کا گلدستہ قبول کیجیۓ
ملک کیلئے
آپ کے خالص جزبات کی طرح
یہ حروف
ہر قسم کے لالچ اور مفاد سے مُبّرا ہیں
خالص اور شفاف ہیں
پاکستان کو
ہم سب کو
آپ پر فخر ہے
اللہ آپ کا حامی و ناصر
الوداع
پاکستان زندہ باد

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر