لاہور سٹی (ایچ ایم مہر سے) پیغام حق و اتباع سنت کویت کے سرپرست اعلی ملا محمد طارق نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوے تنظیم کو تحلیل کر دیا۔
انہوں نے تنظیم کا اجلاس طلب کیا اس میں اعلان کیا کے تنظیم کو تحلیل کیا جاتا ہے آج کے بعد تنظیم کے عہدیداران اپنے عہدوں سے غیر فعال ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس تنظیم کے صدر محمد قمر نظامی اور سنیئر سیکرٹری جنرل محمد اعجاز تھے۔ ملا محمد طارق نے قائم مقام صدر محمداشرف باجوہ کو نامزد کیا ہے۔
محمد اشرف باجوہ سابقہ نائب صدر کے عہدہ پر اپنی ذمہداریاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق تنظیم نَو جلد کی جاے گی۔ پیغام حق واتباع سنت کویت کو کن وجوہات کی بنا پر تحلیل کیا گیا یہ ایک معمہ ہے جو جلد منظر عام پر آے گا۔۔