پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت ہیٹ اسٹروک سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

SEMINAR PAYGAM WELFARE ASSOCIATION

SEMINAR PAYGAM WELFARE ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں سرکاری اداروں اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے صوبہ بھر خصوصا ً شہر کراچی میںہیٹ اسٹروک سے بچائوکے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کوآگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی میسر ہے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کا کردار مایوس کن ہے شہر کی مرکزی شاہرائوں پر لگے گھنے درختوں کو کاٹ کر آلودگی میں اضافہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت کراچی آرٹ کونسل میں منعقدہ ”ہیٹ اسٹروک کی آگاہی اور اس سے بچائو کی تدابیر ”کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت اسلم پلیجو ،وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی نورجہاں بلوچ ،ٹی ایچ او ملیر شیبا رضا،جنرل سیکریٹری نسرین فضا،چیئرپرسن یاسمین حسنین ،شفیق قریشی ، الطاف احمد ،فدا لرحمان جمیل ،محمد شفیق،ارم،مہوش شامل تھے مقررین کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات پر لازمی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کی آگاہی ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں۔

گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک کی یلغار سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جو کہ افسوس ناک تھا اب جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے پیشگی ہیٹ اسٹروک کی اطلاع فراہم کردی گئی ہے توحکومت کے ساتھ ساتھ تمام این جی اوز کو بھی چاہیئے کہ وہ شہر بھر میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائیںجہاںپینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولت کے ساتھ ساتھ فوری طبی امداد کی سہولیات بھی شہریوں کو میسر ہوں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ اسلم پلیجواور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نور جہاں بلوچ نے جنرل سیکریٹری پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن نسرین فضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیمینار خوش آئند ہے اور دیگر این جی اوز کو بھی اس کی تقلید کرنی ہوگی میزبان نسرین فضا ،یاسمین حسنین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید ترین گرمی میں بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔