کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن نسرین فضا نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لئے موثر قوانین اور اس پر عملد رآمد کے ذریعے معاشرے میں سدھار اور مستقبل کو تابناک بنا یا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حقوق نسواں پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور حقوق نسواں کی جد وجہد میں سرگرداں فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم ستون اور مستقبل کو سنوارنے کا اہم ذریعہ ہیں ،تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو متحدہو کر خواتین کے حقوق کی جدو جہد اور تحفظ کے لئے جامع قوانین مرتب کرنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا مقررین نے کہاکہ اسلام میں خواتین کو اعلیٰ مقام عطا کیا ہے۔
لہذا ضروری کے ہے ہم ایک میز پر بیٹھ کر تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر خواتین کے ساتھ ظالمانہ رسم و رواج کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عمل اپنا نا ہوگا تاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے ساتھ خواتین کو حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے۔