محکمہ موسمیات نے تیس جون کو پہلا روزہ ہونے کی نوید سنا دی

 Eid Moon

Eid Moon

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے تیس جون بروز پیر پہلا روزہ ہونے کی نوید سنائی ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود نے کہا ہے کہ ہفتہ 28 جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود کا کہنا تھا کہ ہفتہ 28 جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 31 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہلا روزہ پیر 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

اکتیس گھنٹے سے زائد عمر ہونے پر غروب آفتاب کے بعد چاند پچاس منٹ تک نظر آ سکتا ہے۔ عارف محمود کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس ہفتے کی شام کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو اکثر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔