کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے میٹھادر ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مسروقہ سونے اور نقدی کی برآمدگی کے لئے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں کارروائی کر کے ایدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راشد 16 سال سے ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور کئی ماہ جیل میں بھی رہ چکا ہے، رواں برس اس نے ایدھی سینٹر کے علاوہ دیگر کئی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزم نے مسروقہ سونے اور دیگر نقدی کے علاوہ اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جس پر کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار 8سے 10 ڈاکو میٹھا در میں واقع ایدھی سینٹر میں عبدالستار ایدھی اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں ڈالر سمیت کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔