میٹرو بس، 5 خواتین کی ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل چوری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) میٹرو بس میں خواتین چور گینگ سرگرم ہو گیا، 5 خواتین کی ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز چوری کرلیے گئے۔ گزشتہ روز امجد لودھی کی فیملی اور دیگر عزیزو اقارب میٹرو بس پر سفر کر رہے تھے کہ خواتین چور گینگ نے ان کی 5 خواتین سے 60 ہزار نقدی، طلائی زیورات اور 3 موبائل فونز چوری کر لئے۔