میٹرو بس منصوبہ , کام حتمی مراحل میں داخل , مری روڈ شہریوں کے لئے بند

Metro Bus

Metro Bus

راولپنڈی (جیوڈیسک) میٹرو بس منصوبہ کاکام حتمی مراحل میں داخل تعمیراتی سرگرمیاں تیز، حادثات کے خدشہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مری روڈ کے استعمال سے روک دیا متبادل راستے تشکیل دیدیئے گئے ٹریفک پو لیس آفس سے جاری پریس ریلیز میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ مری روڈ پر میٹر و پراجیکٹ کا تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں ہونے کی وجہ سے شہری چند دنوں کے لئے مری روڈ استعمال نہ کریں کام کالوڈ دونوں طرف اوپر گاڈرز پر اور نیچے مین سڑک کے اوپر مری روڈ پر تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں بوجہ کام خلل اور رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے

جس کی وجہ سے شہری مری روڈ کو استعمال نہ کریں تاکہ میٹرو بس پراجیکٹ مری روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک پریشانی سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس دوران شہری ایئر پورٹ روڈ، راول روڈ ، پشاور روڈ اوردیگر متبادل روٹس استعمال کریں تاکہ متبادل روٹس پر شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولتیں فراہم کی جاسکیں چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ مری روڈ پر میٹر و پراجیکٹ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے مین مری روڈ پر کام کا بہت زیادہ لوڈ ہے

جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اس لئے چند دنوں کے لئے شہری مری روڈ کا استعمال نہ کریں متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ مری روڈمیٹرو پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں پر اور مری روڈ پر شہریوں کوٹر یفک کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔