ملتان (جیوڈیسک) ملتان میٹر و بس روٹ کے ساتھ سایہ دار درخت اگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے درمیانے قد کے گھنے اور سایہ دار درختوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور نیم بکائن سکھ چین اور بپلکن کے 2ہزار پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔
یہ بات پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ اے) کے ڈائریکر چوہدری نصیر احمد نے میٹر بس روٹ پر جاری لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ میٹرو بس روٹ پر مجموعی طو ر پر 5 ہزار سے زائد پودے شامل ہیں خوبصورت اور آرائشی پودے فلائی اوور کے نیچے سپین، چوکو ں اور آئی لینڈ ز میں لگائے جارہے ہیں جبکہ سایہ دار درخت بننے والے پودے میٹرو ٹریک کے ساتھ عمارتوں کی الائنمنٹ کے ساتھ دستیاب جگہوں پر لگائے جارہے ہیں۔
ابتدائی طور پر ایمرسن کالج، سائنس کالج ، ٹیلی فون کے ساتھ عمارتوں کی الائنمنٹ کے ساتھ دستیاب جگہوں پر لگائے جارہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایمرسن کالج، سائنس کالج، ٹیلی فون ایکسچینج چونگی نمبر6کی دیوار کے ساتھ جناح پارک نیو ملتان کے قریب سروس روڈ اور میٹرو بس ٹریک کے درمیان موجود بیلٹ اور کمہاراں والا چوک پر مٹھی کی بھرائی اور پودے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔