لاہور(جیوڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی وسائل پر عام آدمی کا حق زیادہ ہے،میٹرو بس جیسے منصوبے کراچی،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں بننے چاہئیں۔
شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس سسٹم کے آپریشنل امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلی نے ترکی سے مزید میٹرو بسیں منگوانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میٹرو بس نے فرسودہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بدل کے رکھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بس سسٹم امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔