لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ سے ٹریفک جام معمول بن گیا۔ ملتان روڈ، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن اور جی ٹی روڈ سب گرد سے اٹے نظر آتے ہیں۔
گرد، دُھول اور ٹریفک جام رہنے سے شہری چڑے چڑے ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر کھدائی سے کینال روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤرہنے لگا، جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں کے طے ہونے لگا۔
پاکستان کی پہلی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر جہاں زندہ دلانِ لاہور کے لئے ایک سنہرا خواب ہے، وہاں اس منصوبے کیلئے کی جانےوالی کھدائیوں کےباعث اہم شاہراؤں پرساراسارادن ٹریفک کاجام رہنا بھی شہریوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔
لاہورکی مصروف ترین شاہراہ ملتان روڈہو ،یاجیتا جاگتا لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن کی چہل پہل ہویاجی ٹی روڈ کاتاریخی پس منظر ، ان دنوں یہ علاقے ناصرف ہروقت گرد سے اَٹے نظر آتے ہیں، بلکہ دن بھر یہاں ٹریفک کا جام رہنا بھی معمول بن چکا ہے۔