لاہور (جیوڈیسک) میٹرو اورنج لائن ٹرین ٹریک کیلئے کام کرنے والی کرین 11 ہزار کے وی تاروں کو چھونے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک میٹرو اورنج لائن ٹرین میںصوبے پر کام کرنے والی کرین کام کے دوران کرین آپریٹر نے اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ اوپر سے گیارہ ہزار کے وی کی لائن گزر رہی ہے۔
کرین کا رخ موڑا جس سے کرین کا اوپری حصہ گزرنے والی بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے چھوتے ہی کرین میں موجود دو مزدور انوار اور شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سجاد اوراحسن کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کا تعلق نارووال سے ہے پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔