لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دس فروری پاکستان اور اس کے عوام کیلئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہے۔میٹرو بس سروس شروع ہوتیہی ناقدین خودبخود خاموش ہو جائیں گے۔
وزیر اعلی شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی اعلی مثال ہے۔ترکی کے صدر ، وزیر اعظم اور مئیر استنبول کے بے پایاں تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ترک حکومت کا اعلی سطح وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی کیلئے ایسا میگا پراجیکٹ کبھی سامنے نہیں آیا۔منصوبے کو مشنری جذبے کے تحت دن رات کام کر کے مکمل کیا گیا۔ تعمیر کے دوران شہریوں کا بھرپور تعاون کیا۔