کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی نے عید سے قبل عیدی مہم کے لئے حکمت عملی طے کرلی محکمہ لینڈ اور چارجڈ پارکنگ کے افسران نے سر جوڑ لئے محکمہ لینڈ نے محکمہ چارجڈ پارکنگ کے دفاتر پر بھی قبضہ کرلیا ۔ڈائریکٹر لینڈ کے اندرون ملک تفریحی دورے کا بوجھ بھی محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران نے برداشت کیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذرائع کے مطابق چارجڈ پارکنگ کا تاحال نوٹیفکشن جاری نہیں ہوا لیکن محکمہ چارجڈ پارکنگ کو محکمہ لینڈ میں ضم کردیا گیا تھا اور محکمے کے افسران نے عید سے پہلے پورے شہر میں کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور 15رمضان کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی کے نام پر عیدی مہم کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ چارجڈ پارکنگ اور محکمہ لینڈ کے واحد ڈائریکٹر کے رمضان سے پہلے اندورن ملک تفریحی دورے کا لاکھوں کا بجٹ بھی محکمہ چارجڈ پارکنگ کے افسران نے برداشت کئے۔
جبکہ محکمہ چارجڈ پارکنگ میں کے ڈی اے کی بحالی کے بعد بھی کے ڈی اے کا افسر موجود ہے اور اوپی ایس کی محکمہ ایچ آر ایم کی فہرست سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔