کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں افسران اہم پوسٹوں پر تعینات کے لئے سرگرم ہوگئے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کی بحالی کے بعد اہم پوسٹوں کے لئے افسران نے تعیناتی کے لئے کوششیں تیز کردی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی فنانشل ایڈوائزر کی پوسٹ کے لئے خالد شیخ کی تعیناتی کے امکانات ہیں جو کہ سی ایس پی آفیسر اور پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ 18 گریڈ کے شعیب وقار بھی ایف اے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوسٹ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ فنانشل ایڈوائزر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوسٹ گریڈ 20 کی ہے۔
جبکہ سنیئر ڈائریکٹر ریحان خان گریڈ 20 کے ایک بار پھر سنیئر ڈائریکٹر سی ایس اینڈ آر تعیناتہ ہوسکتے ہیں ۔یہاں بھی 19 گریڈ کے جونیئر آفسر کو تعینات کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آندہ 48 گھنٹوں میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں ایڈمنسٹریٹروں اور افسران کی تقریری و تبادلے کا امکان ہے۔