میکسیکو (جیوڈیسک) سمندر میں غوطہ خوری کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہرغوطہ خور بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔
میکسیکو میں ایسے ہی جذبے سے سرشارایک نو جوان نے 60 فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ اس من چلے نے ایڈونچر کی ابتداء کر تے ہوئے کشتی سمیت آبشار سے گہرائی میں چھلانگ لگائی اور صرف چند سیکنڈ میں نیچے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔