میکسیکو (جیوڈیسک) ریاست نیو لیون کے سیکیورٹی ترجمان ایلڈو فاسکی نے بتایا کہ ایک طالب علم بندوق کے ساتھ کالج میں داخل ہوا اور اس نے فائر کھول دیا۔
میکسیکو کے شمالی علاقے میں واقع ایک کالج میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے دو طالب علموں اور ایک ٹیچر کو شديد زخمی کر دیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ریاست نیو لیون کے سیکیورٹی ترجمان ایلڈو فاسکی نے بتایا کہ ایک طالب علم بندوق کے ساتھ کالج میں داخل ہوا اور اس نے فائر کھول دیا۔ ترجمان نے کہا اس سے پہلے ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔
ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا بندوق کے ساتھ کالج میں داخل ہوتا ہے اور اپنے ٹیچر پر گولی چلاتا ہے اور پھر ایک بچے کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔
ترجمان نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ وہ کچھ دیر کے لیے وہاں رکا اور پھر اس نے ایک اور طالب علم کو گولی مار دی۔ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔
ٹیلی وژن کی فوٹیج میں مونٹی سوری شہر کے جنوبی علاقے میں واقع امریکن کالج کے باہر پولیس کی گاڑیاں اور ایمنولینسز دیکھی جا سکتی ہیں۔
گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔