میکسیکوسٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں جانوروں کو سرکس میں استعمال کرنے پر پابندی کے قانون کے خلاف سیکڑوں بازیگر سڑکوں پر نکل آئے۔
رواں ماہ کے آغاز پر میکسیکو میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی درخواست پر جانوروں کو سرکس میں استعمال کرنے کیخلاف قانون منظور کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر بازی گروں کو 60 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ قانون کے خلاف میکسیکوسٹی میں سیکڑوں بازی گروں نے احتجاج کیا۔
انھوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور سڑکوں پر دلچسپ کرتب بھی دکھائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قانون کے باعث ان کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔