میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) منتظمین کے مطابق دوڑ کے بیالیس کلومیٹر کے راستےپر ہزاروں لوگ کھڑے تھے ، جنہوں نے حصہ لینے والوں کا حوصلہ بڑھایا۔
جب کہ بارش بھی حصہ لینے والوں اور دیکھنے والوں کے جذبے کو کم نہ کر سکی۔ مردوں میں پیرو کے راؤل پیچکو میڈوزا نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے اٹھارہ منٹ اور چھبیس سیکنڈ میں طے کیا۔
جبکہ خواتین میں ایتھوپیا کی شوارگ امرے نے ریس دو گھنٹے اکتالیس منٹ اور اکیس سیکنڈ میں جیتی۔ جیتنے والوں کو ساڑھے چار لاکھ میکسیکو پیسو انعام دیا گیا۔