میکسکو (جیوڈیسک) میکسکو میں زچگی اور بچوں کے ہسپتال کے باہر پٹرول ٹینک دھماکے سے اڑ گیا جس کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ میکسیکو کے میئر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دھماکے سے ٹوٹنے والے شیشوں کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں 22 بچے شامل ہیں۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق کئی افراد ابھی ہسپتال کے ملبے تلے دبے پڑے ہیں جن کے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔