میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو سٹی میں شہریوں نے اٹھاون میٹر لمبا سینڈوچ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ نیو میکسیکو میں روایتی میلے کے دوران یہ ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا۔ سینڈوچ بنانے میں اسی افراد نے حصہ لیا۔
جس میں ڈبل روٹی کے ہزاروں ٹکڑے، سلاد، پیاز، ٹماٹر، سینکڑوں لیٹر مائنیز اور چٹنیوں کا استعمال کیا گیا۔ سات سو پچاس کلو گرام وزنی اس سینڈوچ کے مختلف حصے بنائے گئے تھے۔ ہر حصے کا ذائقہ ایک دوسرے سے الگ تھا۔