میکسیکو : رہائشی علاقوں میں مگرمچھ نکل آئے

Crocodile

Crocodile

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) بارشیں رک گئیں، سیلابی پانی اتر گیا۔ اب میکسیکو والے نئی مشکل میں پھنس گئے، رہائشی علاقوں میں مگر مچھ نکل آئے میکسیکو میں ستمبر کا مہینہ، شدید بارشیں اور سیلاب لے کرآیا،جس نے علاقے میں خوب تباہی مچائی اب ساحلی علاقے Acapulco میں نئی مشکل آگئی ہے، یہاں مگرمچھ گھومتے پھر رہے ہیں۔

مختلف عمر اور سائز کے آٹھ مگرمچھ تو گرفت میں آگئے ہیں، کئی اور کی تلاش جاری ہے، شہری تحفظ حکام کے مطابق ان میں سے ایک 9.8 فٹ لمبا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دو سمندری طوفانوں اور سیلاب سے ممکنہ طور پر 28 مگر مچھ شہری علاقوں میں آگئے ہیں۔