میکسیکو: منشیات کے اسمگلر کا فلمی قتل

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکومیں منشیات کے چند اہم ترین اسمگلروں میں سے ایک کوب چوں کی پارٹی میں شرکت کے دوران بہروپیوں نے فلمی انداز سے گولی مار دی۔ فرانسسکو رافیل ایریلانو کا خاندان منشیات کی اسمگلنگ پر بنائی گئی Steven Soderbergh کی فلم Trafficکے کرداروں جیسا تھا۔ میکسیکو اور کیلیفورنیا کے درمیان اسمگلنگ میں ملوث یہ افراد انتہائی سفاکی سے لوگوں کے خون میں زہر اتارتے تھے۔ فرانسسکو رافیل ایریلانو کو گولیاں کابو سان لوکاس کے ساحلی مقام پر تقریب کے دوران ماری گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہروپیے ڈھیلے ڈھالے لباس پہنے اور بڑی وگ لگائے ہوئے تھے اور انہوں نے فلمی انداز سے اچانک گولیاں چلا دیں جس سے ایریلانو کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔ ایریلانو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں امریکا میں قیدکاٹ کر لوٹا تھا۔ اس سے پہلے اسکا بھائی رامون پولیس ایکشن میں ماراگیاتھاجبکہ دیگرتین بھائی امریکی جیلوں میں سزاکاٹ رہے ہیں۔ حکام کاخیال ہے کہ گینگ اب ان بھائیوں کی بہن اینی ڈینا اور اسکا بیٹا فرنینڈ و چلا رہے ہیں تاہم اس کارٹل کے مخالف اب بہت مضبوط ہو چکے۔ میکسیکو میں منشیات کے ان سوداگروں کے سبب اور منظم جرائم میں 7 برس میں 70 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔