گواتیمیلا (جیوڈیسک) میکسیکو کے بحرالکاہل میں کل رونما ہونے والے 8٫2 کی شدت کے زلزلے سے ہلاک شد گان کی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ میکسیکو میں محسوس کیے گئے، دارالحکومت میکسیکو سٹی میں لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔
گواتیمیلا ، ہونڈراس، بیلز، نکارا گوا اور الا سالوادور میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتو نے کہا ہے کہ “ہمارے ملک میں یہ گزشتہ ایک صدی کا شدید ترین زلزلہ ہے، ہم عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہے ہیں۔”
عظیم سطح کے زلزلے کے فوراًبعد سونامی لہروں کا الارم دیا گیا تا ہم ایک میٹر کی بلندی کی حامل لہروں نے میکسیکو کے ساحلوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا۔
یادرہے کہ میکسیکو میں اس سے قبل سن 1985 میں 8 کی شدت کا ایک ہولناک زلزلہ آیا تھا جس نے ہزاروں افراد کی جانیں لے لی تھیں۔