میکسیکو (جیوڈیسک) حکام کے مطابق زلزلے سے بیس ہزار گھروں کو سخت نقصان پہنچا ہے اور رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
حکومت نے ایک بیان میں 305 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ رات گئے چھ اعشاریہ دو شدت کے جھٹکے نے افراتفری پھیلا دی لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب میری آچی موسیقاروں نے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے وسط میں پلازہ گیری بالڈی کے باہر پرفارم کیا اور 30 گانے گائے۔ ان کی پرفارمنس دیکھنے والوں نے چندہ دیا جو زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں پر خرچ کی جائے گی۔