میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں ایک گہری کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو کے شہر چی چی ہوالکو میں 1650 فٹ گہری کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ لاشیں 8 سے 11 دسمبر کے دوران برآمد کی گئیں۔
جن میں سے 9 لاشیں مکمل جب کہ 8 آدھی جلی ہوئی ہیں۔ برآمد کی گئی لاشوں کی نہ تو شناخت ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ لاشیں مردوں کی ہیں یا خواتین کی جب کہ حکام اس حوالے سے بھی لاعلم ہیں کہ ان افراد کو کب قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ اس ریاست میں اکثر اجتماعی قبریں بھی دریافت کی جاتی ہیں۔ رواں برس جون میں بھی 7 قبروں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔