میکسیکو کی جاسوسی پروگرام کی وضاحت، امریکی سفارت کار کی طلبی

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اہلکار اسنوڈن کی جانب افشاں کیے گئے جاسوسی پروگرام کی بنیاد پر امریکی سفارت کو طلب کیا جائے گا۔ اسنوڈن کی جانب سے امریکہ کی دنیا بھر کے ممالک کی فون کالز اور پیغامات کی نگرانی کے راز افشاں کیے جانے کے بعد ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

جبکہ برازیل اور میکسیکو کے سربراہان کے درمیان گفتگو ریکارڈ کرنے کے بیانات پر میکسیکین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار کو طلب کرکے وضاحت لی جائے گی۔ دوسری صورت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا اور سختی سے مذمت کی جائے گی۔