میکسیکو میں تقریب کے دوران فائرنگ، 13 افراد ہلاک

Firing in Mexico

Firing in Mexico

ویرکروز (جیوڈیسک) میکسیکو کی ریاست ویرکروز میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسیکن حکام کے مطابق تقریب میں فائرنگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ البیکے نامی شخص تھا جو کہ منا ٹٹلن میں ایک کلب کا مالک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی مصدقہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔