میکسیکو: مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، 8 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ٹرین میں حادثہ کے وقت تین سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کافی لوگ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد افراتقری مچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا کام شروع کردیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حادثے کی سنگینی دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔