میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو ہزاروں شہریوں نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر جمع ہو کر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، پولیس کے ساتھ تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
میکسیکو سٹی میں طلبا اور مزدور پارلیمنٹ ہاوس کے باہر جمع ہوئے اور عمارت کے اندر جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے پارلیمنٹ ہاوس کو گھیرے میں لیا تو مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پولیس پر پتھرا شروع کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔