میکسیکو (جیوڈیسک) سمندری طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد ایک سو تیس ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میکسیکو سٹی میں سمندری طوفان کے دوران ہلاک ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی یاد میں ایک تقریب ہوئی جس میں صدر Enrique Pena Nieto بھی شریک ہوئے۔ صدر نے ہلاک افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔
میکسیکو میں سمندری طوفان نے دس لاکھ افراد کو متاثر کیا جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔