میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں سمندری طوفان نے ہلچل مچادی۔ زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا۔
شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ میکسیکو کے شمال مغربی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ جبکہ سیاحت کیلئے آنے والے سیاح پناہ گاہوں میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہوگئے ،طوفان کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کئی جانور بھی مرگئے۔ متعدد کاریں الٹ گئیں۔
درخت اکھڑ گئے اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تیز بارشوں سے سڑکوں پر پانی بھر گیا اور پارکنگ ایریا تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
متاثرہ علاقوں میں ایک سو دس میل فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواووٴں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔