میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں برصغیر کی قدیم ثقافت پر مبنی تصویری نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ میکسیکو کے میوزیم میں برصغیر کی آٹھ سو سال پرانی تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ تصاویر میں ہندو، اسلامی اور بدھ ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
بعض تصاویر میں مغل بادشاہوں، ان کے محل اور مقبروں کو بھی دکھایا گیا ہے جن پر ترک اور فارسی لٹریچر بھی لکھا ہے۔ میکسیکو کے لوگ نمائش میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ تصویری نمائش کے بعد موسیقی کی محفل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ نمائش اکتوبر تک جاری رہے گی۔