میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں 43 طلباء کی اغوا کے بعد پولیس مقابلوں میں ہلاکت کے خلاف احتجاج پر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔ مشتعل افراد نے قدیم صدراتی محل کے دروازوں کو آگ لگا دی۔ درجنوں گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔ میکسیکو کے اٹارنی جنرل آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق طلباء کا قتل جرائم پیشہ افراد کی کارروائی ہے۔ دوسری طرف مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے کہنے پر طلباء کو جعلی پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا۔