میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) وسطی میکسیکو میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچوں اور 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
شہری تحفظ کے محکمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گوانا جوتو ریاست کے قصبے میساکیوٹا میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد کھیت میں کام کر رہے تھے۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 14سال کے درمیان ہیں۔