میکسیکو: لاکھوں سال قدیم ڈائنو سار اور دیگر حیوانات کے فوسلز کی نمائش

Dinosaur Fossils

Dinosaur Fossils

میکسیکو (جیوڈیسک) لاکھوں سال قبل معدوم ہونے والے ڈائنو سار اور دیگر حیوانات کے فوسلز نمائش کے لیے پیش کر دیئے گئے۔

نمائش کا اہتمام میکسیکو کی ریاست کوئریتارو کے مقامی میوزیم میں کیا گیا ہے۔ نمائش میں لاکھوں سال پہلے زمین پر پائے جانے والے حیوانوں کے فوسلز رکھے گئے ہیں۔

نمائش میں کچھووں، سانپوں اور مچھلیوں کے فوسلز بھی رکھے گئے ہیں۔ نمائش کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مختلف ادوار میں پائے جانے والے جانوروں کے فوسلز رکھے جائیں گے۔