میکسیکو: لاپتہ طلبا کا معاملہ حل نہ کرنے پر مظاہرین نے عمارت کو آگ لگا دی

Fire

Fire

میکسیکو (جیوڈیسک) لاپتہ طلبا کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی پر طلبا اور اساتذہ نے مظاہرہ کیا۔ طلبا نے سٹی ہال کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کر دیا۔ توڑ پھوڑ شروع ہوتے ہی عملہ عمارت سے نکل گیا۔

کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ اگیوالا میں 26 ستمبر کو 43 طلبا لاپتہ ہو گئے تھے۔ یہ طلبا اساتذہ کے حقوق کے لیے مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں چھ طلبا ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار بھی کیا تھا۔ جن کے بارے میں آج تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فائرنگ کے الزام میں 22 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔