میکسیکو : مونارک تتلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ

Butterflies

Butterflies

میکسیکو سٹی میں ماہرین نے مونارک تتلیوں کے ناپید ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ، اس سال میکسیکو پہنچنے والی تتلیوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد کم ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے تتلیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی امریکا اور میکسیکو کی دو تنظیموں نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں ہجرت کر کے میکسیکو پہنچنے والی مونارک تتلیوں کی تعداد میں ستائیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

دو دہائیاں پہلے ہجرت کرنے والی ان تتلیوں کی تعداد ایک ارب کے لگ بھگ تھی جو دو ہزار تیرہ میں ساڑھے تین کروڑ رہ گئی۔

صرف 2 مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔