میکسیکو میں مونارک تتلی بچاو مہم شروع کر دی گئی

Butterfly

Butterfly

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) لاکھوں مونارک تتلیاں ہر برس سردیوں میں کینیڈا سے دو ہزار میل فاصلہ طے کر کے میکسیکو کے گرم میدانوں تک آتی ہیں ، لیکن عالمی ماحولیاتی تبدیلی ، جنگلوں کی کٹائی اور دوسرے عناصر کی وجہ سے تتلیوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

میکسیکو سٹی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں اور ماہرین حیاتیات نے تتلیوں کو بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ اس کوشش امیر اور غریب سبھی لوگ شامل ہو گئے ہیں۔

اور مونارک تتلیاں بچانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ پچھلے سال ان تتلیوں کو کم ہونے والی تعداد اس سال بڑھے گی۔ یاد رہے کہ پچھلے دو عشروں کے دوران اس تعداد میں 90 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔