میکسیکو: نائٹ کلب میں فائرنگ،8 افراد ہلاک متعدد زخمی
Posted on January 17, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Mexico Nightclub Firing
میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے شہر پلایا ڈی کارمین میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ ایک میلے کے انعقاد کے دوران ہوا جس کے بعد اس کی سرگرمیاں بند کر دی گئیں۔
یہ میلہ 6 تا 15 جنوری کے درمیان منعقد ہوتا ہے جس کی شہرت پورے ملک میں پائی جاتی ہے۔
اس سال کے میلے میں تقریباً 365 فنکاروں نے حصہ لینا تھا جنہیں 80 ہزار افراد نے دیکھنا تھا ۔
پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com