میکسیکو : پاکستانی چاول کی برآمد پر پابندی کے خاتمے کا امکان

Rice

Rice

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں پاکستانی چاول پر عائد پابندی جلد اٹھنے کا امکان، رائس ایکپسوٹرز کا کہنا ہے پابندی کے خاتمے سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

ٹی ڈیپ اور رائس ایکسپورٹرز کے وفد کی میکسیکو کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی چاول کی میکسیکو برآمدات کا معاملہ زیر غور آیا جس پر میکسیکو حکام نے چند تجاویز پیش کی ۔ یہ تجاویز اور ورک پلان وزارت خوراک کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق میکسیکو پاکستان کے لئے کافی اچھی مارکیٹ ہے اور یہاں سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

چیئرمین رائس ایکسپوٹرز ایوسی ایشن رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ ایکسپوٹرز بہترین مشینری کا استعمال کرکے اعلیٰ کوالٹی کا چاول چین بھی برآمد کر رہے ہیں۔