میکسیکو: مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
Posted on January 9, 2017 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Mexico
گواڈالاہارا (جیوڈیسک) میکسیکو میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ردعمل کے لئے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
گواڈالاہارا شہر میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔
ملک میں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے قیمتوں کے اضافے کی وجہ سے مظاہروں میں جگہ جگہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
وقتا فوقتا پیٹرول اسٹیشنوں کو لوٹنے کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔
میکسیکو کی وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت تک ایک ہزار 500 کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
تاہم ملک بھر میں مظاہروں کے باوجود حکومت نے قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com