میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو کے پوپو کیٹی پیٹل آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اگلنا شروع کر دی۔ دارالحکومت میکسیکوسٹی سے صرف پینسٹھ کلومیٹر دور آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جمعرات کی صبح شروع ہوا۔
پہاڑ سے نکلنے والے راکھ اور دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو جلد از جلد علاقہ خالی کرنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس آتش فشاں میں سب سے بڑا دھماکہ بارہ سال قبل ہوا جس کے باعث چالیس لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑا تھا۔