میکسیکو: سمندری طوفان، مٹی کے تودے گرنے سے13 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کی جنوبی ریاست ویرا کروز میں سمندری طوفان اور شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان فرننڈ نے خلیج میکسیکو کے دہانے پر واقع ریاست ویرا کروز میں تباہی پھیلا دی۔

طوفان کے زیر اثر ہونے والی شدید بارشوں سے ریاست کے متعدد شہروں میں سیلاب آ گیا۔ بہت سے علاقوں میں گھر کئی فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئے، ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ہنگامی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔