میکسکو سٹی (جیوڈیسک) میکسکو کے شہر ایگوالا میں طلبہ نے اس فوجی بیرک کے باہر احتجاج کیا جہاں گزشتہ سال 43 طلبہ لاپتہ ہوئے تھے۔
مظاہرین نے پولیس اورفوج کیخلاف نعرے بازی کی اور بوتلیں اور پتھر پھینکے۔ جواب میں پولیس اور فوج نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 43 طلبہ کی گمشدگی میں فوج ملوث ہے تاحال صرف ایک طالب علم کی لاش ہی برآمد ہو سکی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔