میکسیکو: اساتذہ کی گمشدگی کے دو ماہ مکمل ہونے پر شہریوں کا احتجاج

Mexico Protests

Mexico Protests

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں 43 زیر تربیت اساتذہ کی گمشدگی کو دو ماہ مکمل ہونے پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میکسیکو سٹی میں سینکڑوں نوجوانوں نے اساتذہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلرز نے زیر تربیت اساتذہ کو اغوا کر کے ان کی لاشوں کو آگ لگا دی ہے۔

میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم کے سبب سات سال میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔