میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو میں ہزاروں اساتذہ تعلیمی نظام میں نئی اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے صدر اینرق پینانیٹو سے مطالبہ کیا کہ نئی اصلاحات سے تعلیمی نظام میں خرابی پیدا ہوئی ہیں، اساتذہ کا استحصال ہوا جبکہ ہزاروں بے روزگار ہوگئے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ جانچ اور اہلیت کے لئے متعارف کرایا گیا نظام انتہائی سخت ہے۔
مظاہرے کے شرکا نیکہا کہ نئی تعلیمی اصلاحات اساتذہ کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی مرضی کے خلاف بنائی گئی جس نے بدعنوانی کو جنم دیا۔ سرکاری ملازمتیں پیسوں کے ذریعے خریدی گئیں یا بڑے افسران کی سفارش سے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو دی گئیں۔